ابنا: مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمین کے 11 رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 رہنماوٴں کو 14 اگست کوسوئز شہر میں مظاہروں کے دوران 7 فوجیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور فوجی عمارتوں پر حملوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے، اس کے علاوہ اخوان المسلمون کے 45 ارکان کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 8 ارکان کو بری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ 14 اگست کو فوج نے سابق معزول صدرر مرسی حامی مظاہرین پر مصر کی حالیہ تاریخ کا بدترین کریک ڈاوٴن کیا تھا جس میں سینکڑوں مظاہرین ہلاک ہوئے تھے اور اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت 2 ہزار ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459009
مصر کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمین کے 11 رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔